حیدرآباد 3 اکتوبر(یواین آئی) برطانیہ میں پیش آئی ایک واردات میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک 65 سالہ شخص کا تقل کردیا گیا ۔ شہر کے مانصاحب ٹینک علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو برطانیہ میں قتل کردیا گیا ۔ان کی شناخت رئیس الدین کے طورپر کی گئی جو 12سال سے برطانیہ میں مقیم تھے ۔ قتل کامعاملہ تاخیر سے منظرعام پر آیا ۔ 65سالہ رئیس الدین جلد حیدرآبادمیں بیٹی کی شادی کیلئے آنے والے تھے ۔30ستمبر کو ہل ٹاپ ایونیو، لیڈس، یارک شائر میں ان کو چاقو گھونپ دیاگیا ۔رئیس الدین اور ایک افغانی باشندہ کو یوگانڈا کے دوقاتلوں نے قتل کردیا۔ پولیس نے ان کو زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر سے اسپتال منتقل کیا تاہم علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔پولیس نے دوہرے قتل کی اس سنگین واردات کے سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ متوفی جناب رئیس الدین کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک بیٹا شامل ہیں۔