برطانیہ میں ایک دن میں 381 افراد کی موت

   

Ferty9 Clinic

لندن 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ نے آج اعلان کیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 381 افرادفوت ہوچکے ہیں۔ یہ تعداد ایک دن قبل کی تعداد کے مقابلے میں دوگنی سے زیادہ ہے ۔ وزارت صحت نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ 30 مارچ کو شام 5 بجے تک برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے جملہ اموات کی تعداد 1,789 تک جا پہونچی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی عمریں 19 سال سے 98 سال کے درمیان تک کی ہیں جبکہ 28 مریض ایسے ہیں جن کی صحت زیادہ متاثر ہوئی ہے ۔ واضح رہے کہ ہفتے کو برطانیہ میں ایک دن میں 260 اموات ہوئی تھیں جبکہ پیر کو 180 اموات کی اطلاع دی گئی تھی ۔ آج یہ تعداد بڑھ کر 381 تک جا پہونچی ہے ۔ برطانیہ میں وزیر اعظم بورس جانسن کے بشمول 25,150 افراد کورونا سے متاثر قرار پائے ہیں۔