لندن : برطانیہ میں بادشاہی نظام کے مخالف گروپ ریپبلک نے سوشل میڈیا پر ملکہ برطانیہ کی سالگرہ کے جشن سے قبل ملک میں ’ناٹ این ادر 70‘ مہم کا آغاز کردیا۔ ریپبلک گروپ کے چیف ایگزیکٹیو گراہم اسمتھ نے بادشاہت کو ایک گھٹیا ادارہ قرار دے دیا ہے۔ برطانیہ میں سوشل میڈیا پر ایک اور بحث کا بھی آغاز ہوگیا ہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے اخراجات کون اٹھاتا ہے۔ شاہی مبصر رچرڈ پامر نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا کہ کراؤن اسٹیٹ کو رقم بطور خودمختار گرانٹ ادا کی جاتی ہے100 فیصد غلط اور ایک جھوٹ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودمختار گرانٹ ٹیکس دہندگان کے ذریعے ہی ادا کیا جاتا ہے۔