ماسکو۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں ایک ٹرک سے ویتنامی شہریوں کی برآمد ہوئیں 23 نعشوں کو ویتنام بھیج دیا گیا ہے ۔ برطانیہ میں ٹرک میں کل 39 ویتنامی شہریوں کی نعشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں چہارشنبہ کے روز 16 نعشیں ویتنام بھیج دی گئی تھیں۔وی این ایکسپریس کی ہفتہ کی رپورٹ کے مطابق ہنوئی نوئی بائی انٹرنینشل ہوائی اڈے پر آج صبح ایک طیارہ 23 نعشیں لیکر پہنچا۔ معائنہ اور سرٹیفیکیشن کے عمل کے بعد ان لاشوں کو ایمبولینس گاڑیوں سے ان کے رشتے داروں کے حوالے کردیا گیا۔واضح رہے کہ اکتوبر میں برطانیہ کے ایسیکس کاؤنٹ میں ایک انڈسٹریل پارک میں ایک ریفریٹر ٹرک میں39 ویتنامی شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جس کے بعد پورے ملک میں ہلچل مچ گئی تھی۔ اس معاملے میں ٹرج ڈرائیور موریسے رابنسن، شمالی آئرلینڈ کے ایک شخص سمیت کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا اور ان پر قتل اور انسانی اسمگلنگ سمیت متعدد معاملے درج کئے گئے تھے ۔برطانوی حکام اپنے ملک میں انسانی اسمگلنگ کے ذریعہ بعض منظم گروہ کی طرف سے چلائے جانے والے اس کاروبار کو روکنے کے کئی اقدامات کئے ہیں ۔ اس ضمن میں ویتنام سے تعاون طلب کیا گیا۔