لندن: امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ کوویڈ۔19 کی گولیوں کو استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔ برطانیہ سے قبل گزشتہ ماہ 23 دسمبر کو امریکہ نے بھی کورونا سے تحفظ کی مذکورہ گولیوں کے استعمال کی منظوری دی تھی۔ نیوز ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق برطانیہ میں فائزر کی تیار کردہ گولیاں ان بالغ افراد کو مہیا کرائی جائیں گی جن میں بیماری کی شدت معمولی سے معتدل ہوگی مگر بیماری کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ ہوگا۔