برطانیہ میں تلنگانہ بی جے پی لیڈر کے فرزند کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد 3 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے ساحل پر ایک نعش دستیاب ہوئی ہے جو شائد تلنگانہ بی جے پی لیڈر کے لاپتہ فرزند کی ہے ۔ وہ لندن میں تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اجول سری ہرشا سانے ‘ کھمم بی جے پی صدر ادئے پرتاپ کے فرزند تھے جو لندن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے ۔