لندن۔ انگلینڈ میں جمس اور سوئمنگ پولز دوبارہ کھول دیئے گئے ۔ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے برطانیہ میں لاک ڈاؤن کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن میں عوام کی فٹنس تشویشناک حد تک متاثر ہوئی تھی کیونکہ گھر میں خالی بیٹھے بیٹھے انسان آخر کب تک ورزش کرے گا، کب تک مطالعہ کرے گا، کب تک ٹی وی دیکھے گا؟ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ لوگ ڈاکٹرس سے موٹاپے کی شکایت کرنے لگے۔ برطانوی حکام کا ماننا ہے کہ ملک کے عوام اگر صحت مند ہوں تو کورونا وائرس کی شدت کو جھیل سکتے ہیں، لہذا سوئمنگ پولز اور جمس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سوئمنگ پولز اور جمس کو مالی نقصانات کا بھی سامنا تھا۔
