برطانیہ میں رقاصہ کا قبول اسلام

   

لندن: بار میں ڈانس کرنے والی خاتون نے اپنی سابق زندگی کو ترک کرکے اسلام قبول کرلیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پرسیفون نے اپنی گناہوں سے بھری زندگی سے مشرف با اسلام ہونے کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اگر میں مسلمان نہیں ہوتی تو کب کا اپنی زندگی کا خاتمہ کرچی ہوتی۔نائٹ کلبوں میں رقص کرنے کے دوران ہونے والے لوگوں کے برے رویوں اور اذیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ذلت اور تشدد کا سامنا تھا۔ رات بھر شراب نوشی میں رقص و سرودکی محفلوں میں گزرتی تھی۔پرسیفون نے بتایا کہ اس دنیا سے بریک لینے کیلئے میں نے کال سینٹر میں جاب کی جہاں میری ملاقات حلیمہ نامی مسلمان خاتون سے ہوئی جنھوں نے میری زندگی کو بدل کر رکھ دیا۔