لندن : برطانیہ کے ایلیٹ پریپریٹری اسکولوں میں سے ایک نے ایک ’’روبوٹ‘‘ کو بطور پرنسپل مقرر کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے مرکزی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرے گا۔ اس کے کام میں روایتی انسانی ڈائرکٹر کی مدد کی جاتی ہے۔ اس طرح یہ اپنی نوعیت کا پہلا اسکول ہے جس میں ایک روبوٹ کو انسانی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ویسٹ سسیکس کے کوٹسمور اسکول نے اسکول کی سربراہ ابیگیل بیلی کو مقرر کیا ہے جو کہ ایک مصنوعی ذہانت والا روبوٹ ہے جسے خاص طور پر اس مقصد کیلئے بنایا گیا ہے۔ رپورٹ میں اسکول کے (انسانی) پرنسپل ٹام راجرسن کے حوالے سے کہا گیا ہیکہ ’’روبوٹ‘‘ یا’’چیٹ بوٹ‘‘ ان کی اور دیگر اساتذہ کی اسکول کی پالیسیاں لکھنے سے لیکر نیورو ڈائیورس طلباء کی مدد کریگا۔اس روبوٹ کو نصب کرنے والا اسکول ایک پرائیویٹ اسکول ہے۔