برطانیہ میں سفر سے قبل ٹسٹ کی شرط ختم کرنے کی ستائش

   

لندن : برطانوی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کیلئے سفر سے قبل کورونا کے ٹسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کو ٹریول انڈسٹری نے معمول کی طرف بڑا قدم قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔ میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے ’یہ دکھانے کیلئے کہ یہ ملک کاروبار اور مسافروں کا خیر مقدم کرتا ہے، آپ رد و بدل دیکھیں گے تاکہ آنے والے افراد کو ویکسین لگنے کی صورت میں ٹسٹ نہ کروانا پڑے۔‘برطانوی ٹرانسپورٹ سیکرٹری گرانٹ شاپس کا کہنا ہیکہ ’ویکسین شدہ افراد کیلئے ٹسٹ کروانے کی شرط ختم ہونے کا اطلاق 11 فروری سے ہوگا، جس وقت اسکول کے بچوں کی مڈ ٹرم کی چھٹیوں کا آغاز ہوتا ہے۔ گرانٹ شاپس کا کہنا ہے کہ ’ویکسین شدہ مسافروں کے لیے بارڈر ٹسٹنگ کی اب ضرورت نہیں ہے۔آج ہم برطانیہ کو آزاد کر رہے ہیں۔کورونا وبا کی وجہ سے لگنے والی پابندیوں سے سفر و سیاحت کی کمپنیاں متاثر ہوئی ہیں اور انہوں نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے، جو برطانیہ کو بین الاقوامی سفر کیلئے کھول دے گابرطانیہ کی رجسٹرڈ ایئرلائنز کیلئے کام کرنے والی کمپنی ایئرلائنز یو کے کے چیف ایکزیکٹیو ٹم آلڈرسلیڈ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ’تاریخی دن تھا۔‘