لندن : برطانیہ میں سکھوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کی وارننگ پر برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے سیکورٹی منسٹر سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سکھ برادری کو لاحق خطرات کا معاملہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی زیربحث آیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے برطانوی سیکورٹی کے وزیر ٹام ٹگینڈ ہاٹ کو لکھے گئے خط میں برطانوی سکھ برادری کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس معاملہ پر اجلاس بلانے کا کہا ہے۔ اس سے پہلے کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے کا بتایا تھا، ہردیپ سنگ کو کینیڈا میں جون 2023 میں قتل کیا گیا تھا۔ پچھلے سال ہی امریکہ میں بھی حکومت نے نیویارک میں سکھ قائد کو قتل کرنے کی ناکام سازش کی تھی۔ برطانیہ میں بھی پچھلے برس سکھ کارکن اوتار سنگھ کی برمنگھم میں اچانک موت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
