برطانیہ میں سیلف آئسولیشن کی مدت 5 دن کرنے کا فیصلہ

   

لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کا نتیجہ دو بار منفی آنے کے بعد قرنطینہ یا سیلف آئسولیشن کی مدت سات دن سے کم کر کے پانچ دن کر دی جائے گی۔برطانیہ کے وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے دفاتر میں عملے کی کمی کے مسائل کو کم کیا جا سکے گا۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ نے برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ کردیا ہے۔ اس وجہ سے ہاسپٹلس، اسکولوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں متاثرہ ملازمین کو آئسولیشن میں جانا پڑ رہا ہے اور نتیجتاً دفاتر سٹاف کی کمی سے دوچار ہیں۔ساجد جاوید نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ’ہم نے ملک میں آئسولیشن کی کم سے کم مدت پانچ دن تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’پیر سے لوگ (دفاتر) جانے سے قبل دو بار ٹسٹ کروا سکتے ہیں، چھٹے دن کے آغاز پر آئسولیشن سے نکل سکتے ہیں۔