برطانیہ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان

,

   

Ferty9 Clinic

۔4 جولائی سے پبس، ریسٹورنٹس، ہوٹل اور ہیرسیلون وغیرہ کھل جائیں گے:بورس جانسن

لندن ۔ برطانیہ میں انفیکشن کے پھیلاؤ میں مسلسل اور اموات کی شرح کم ہونے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ4جولائی سے اگر دو میٹر کی دوری برقرار رکھنا ممکن نہ ہو تو ون میٹر پلس کا فاصلہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ4جولائی سے پبس، ریسٹورنٹس، ہوٹل اور ہیئر ڈریسر وغیرہ کھل جائیں گے، دو خاندانوں کے افراد مل سکیں گے اور مختلف اوقات میں مختلف خاندانوں سے ملاقات ممکن ہوگی۔ انہوں نے اس موقع پر خبردار کیا کہ اگر وائرس پھیلا تو پابندیاں دوبارہ عائد کی جاسکتی ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن اور ویلز فرسٹ منسٹر مارک ڈیکفورڈ نے کہا کہ فی الحال دو میٹر کی دوری برقرار رکھی جائے گی۔ بورس جانسن نے کہا کہ ’’ببل سسٹم‘‘ کے علاوہ ملنے والے افراد سماجی دوری کا احترام کریں اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں عوام پر اعتماد ہے کہ وہ پابندیوں میں نرمی کے بعد زیادہ احتیاط کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایسٹر اور عید کی خوشیاں بھی لاک ڈائون کے سبب نہیں منائی جاسکیں۔ جولائی سے مساجد کو بھی کھول دیا جائے گا اور دیگر سروسز کا اجرا ممکن ہوگا، البتہ شادی وغیرہ کے تقریب میں30افراد تک شرکت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پب، بارز اور ریسٹورنٹ انڈور ٹیبل سروس مہیا کرسکیں گے’’کانٹیکٹ ٹریسر‘‘ تو اسان ہو۔ سوشل ہالیڈے اپارٹمنٹس اور کاروان پارک بھی کھل جائیں گی، جن کی صفائی کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔ تھیٹرز اور میوزک ہالز کو ابھی لائیو پرفارمنس کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہیئر سیلون اور باربر بھی چند شرائط کے ساتھ کھل جائیں گے۔