لندن: برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حدود میں آباد تمام مسلمانوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے جو کچھ بھی کرنا پڑا وہ کریں گے۔ مساجد کے تحفظ پر خاص توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم اسٹارمر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ساؤتھ پورٹ میں مسجد اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہیں اْنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور اْن کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو اْس کا انجام بھی بھگتے گا۔دی مسلم کونسل آف بریٹن (ایم سی بی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ساؤتھ پورٹ میں مسجد پر حملے کے پیش نظر مساجد اور مسلمانوں کا تحفظ یقینی بنانے پر برطانوی حکومت کو خاص توجہ دینی چاہیے، خصوصی اقدامات کرنے چاہئیں۔ چار دن قبل لِور پْول کے نزدیک ساؤتھ پورٹ میں ایک مسجد پر حملہ کیا گیا تھا۔ سفید فام انتہا پسندوں نے اس حملے میں وہاں تعینات پولیس اہلکاروں کو بھی نہیں بخشا تھا اور اْن پر بھی پتھراؤ کیا تھا۔