برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف منافرت میں دوگنا اضافہ

   

لندن : مسلم مخالف جذبات اور واقعات کی نگرانی کرنے والے گروپ کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں ایک دہائی میں دو گنا سے بھی زائد اضافہ ہوا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2020 میں مسلمانوں کے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات میں بھی اضافہ ہوا۔نفرت انگیز واقعات کے ایک چوتھائی سے زائد واقعات شاہراہوں پر پیش آئے۔تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑھتے واقعات کا تعلق داعش کی سرگرمیوں، دہشت گردی اور بریگزٹ ریفرنڈم کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔