برطانیہ میں مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ کو قتل کی دھمکیاں

   

لندن۔ برطانیہ میں مسلمان خاتون رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو قتل کرنے کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو ایک خاتون سندس عالم کی جانب سے گزشتہ برس اپریل میں قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے باعث ناز شاہ کو اپنے بچوں سمیت گھر چھوڑنا پڑا تھا۔ عدالت نے ملزمہ کو ناز شاہ کو قتل کی دھمکیاں دینے پر ساڑھے تین برس کے لیے جیل بھیج دیا۔ خیال رہے کہ ناز شاہ نے گزشتہ سال جولائی میں ناموس رسالت کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھا دیا تھا۔ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی کی حرمت کا سب سے زیادہ خیال رکھنا چاہیے، مسلمانوں کے جذبات کو بھی سمجھا جائے۔ ناز شاہ کا کہنا تھا کہ جب ہمارے نبی کی شان میں لوگ گستاخی کرتے ہیں تو ہمیں جو تکلیف پہنچتی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔