برطانیہ میں منجمد کردینے والی سردی کی پیش قیاسی

   

لندن ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں منجمد کردینے والی سرد ہوا کی جاریہ ماہ کے اواخر تک محکمہ موسمیات کے دفتر نے پیش قیاسی کی ہے اور انتباہ دیا ہیکہ ملک کے بعض علاقوں میں برفباری کا بھی اندیشہ ہے۔ جاریہ ہفتہ درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہیکہ جاریہ موسم سرما میں برفباری کا اندیشہ ہے اور اس کے بغیر محکمہ سرما نہیں گذرے گا۔ برطانیہ کے بعض علاقوں میں جاریہ ماہ کے اواخر میں شدید سردی کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے پیشن گو سائمن پیٹرج نے کہا کہ درج حرارت میں آئندہ ہفتہ اضافہ کے باوجود ہمیں یقین ہیکہ موسم سرما کے آخری دنوں میں شدید سردی ہوگی۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار کے بموجب 22 فبروری سے 10 مارچ تک شدید سردی کا دور ہوگا۔ درجہ حرارت صفر سے بھی نیچے پہنچ جائے گا۔ یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہوگا کہ درجہ حرارت کتنا کم ہوسکتا ہے۔ تاہم ’’موسم بہار یکم ؍ مارچ سے شروع ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود امکان ہیکہ ماہ مارچ میں بھی شدید سردی ہوگی‘‘۔ 22 فبروری سے 10 مارچ تک محکمہ موسمیات کے پیش قیاسی کرنے والے سائمن پیٹرس کے بموجب سردی کا دور ہونے کا اندیشہ ہے۔ تازہ ترین چارج کے بموجب جس کے تجزیہ سے برفباری کا امکان بھی ظاہر ہوتا ہے۔ امکان ہیکہ برف ختم فبروری میں برطانیہ کو متاثر کرے گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ پیر 25 فبروری تک پیر 11 مارچ تک موسم زیادہ سرد ہوگا۔ امکان ہیکہ چند علاقوں میں برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ اس بات کا امکان کم ہیکہ اس مدت میں سردی میں کمی آئے گی۔ ممکن ہیکہ ہمیں کئی بار تیز رفتار ہوا چلتی ہوئی اور بحراوقیانوس سے برطانوی جزیروں میں بارش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکے گا حالانکہ زیادہ دباؤ امکان ہیکہ شمال یا شمال مشرق میں ہوگا اور اس سے بہت زیادہ مدد ملے گی اور موسم معمول پر آ سکتا ہے۔ مرطوب اور تیز رفتار ہوا کے آلات ممکن ہیکہ بعد میں ایک خشک اور سردتر موسم کا نقیب ہوں گے۔ ممکن ہیکہ کچھ برفباری بھی ہو جو اونچے علاقوں میں ممکن ہے۔ امکان ہیکہ برفباری کا اثر نشیبی علاقوں پر بھی مرتب ہوگا۔ درجہ حرارت بحیثیت مجموعی معمول کے مطابق ہونے کا امکان ہے لیکن مختصر مدتی تبدیلیاں آسکتی ہیں جس سے موسم زیادہ سرد ہوسکتا ہے اور ہلکی بوچھاریں پڑ سکتی ہیں۔