برطانیہ میں منی لانڈرنگ‘ ہندوستانی نژاد شخص کو آٹھ سال جیل

,

   

٭ برطانیہ میں ایک ہندوستانی نژاد شخص کو منی لانڈرنگ کیس میں 8 برسوں کے لئے جیل کی سزا دی گئی ہے۔چوہان وجئے یوگیندر سنہا کو کروڑہا پاؤنڈ کے منی لانڈرنگ کیس میں برطانیہ کی ایک عدالت نے آٹھ سال کی سزا ء سنائی ہے ۔ وہ رقم کی منتقلی کا ایک سنٹر چلاتا تھا اور سمندر پار مجرمانہ سرگرمیوں کیلئے رقومات کی منتقلی میں ملوث پایا گیا۔ جن ممالک کو رقم منتقل کی جارہی تھی ان میں ہندوستان اور ہانگ کانگ بھی شامل ہے۔ وہ مختلف بینک اکاؤنٹ اور کمپنیوں کے ذریعہ یہ کام انجام دے رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ کچھ رقم قانونی طریقہ سے بھی منتقل کی گئی تھی۔