برطانیہ میں ٹینکر ڈرائیورز کا بحران

   

لندن۔ برطانیہ کی حکومت کو ٹینکر چلانے والے ڈرائیوروں کی شدید کمی کا سامنا ہے اور وہ اس بحران پر قابو پانے کے لیے عارضی طور پر ویزا ضوابط میں نرمی کرنے جا رہی ہے تاکہ غیرملکی ڈرائیور برطانیہ میں کام کر سکیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ڈرائیوروں کی اس کمی کے اثرات فیول سپلائی پر بھی پڑے ہیں۔ ٹینکر ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ دنوں میں پٹرول اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں، کیونکہ لوگوں نے حکومت کی اس ہدایت کو نظر انداز کیا جس میں کہا گیا تھا کہ افراتفری میں اضافی فیول نہ خریدیں۔ لوگوں کی افراتفری کی وجہ یہ تھی کہ کچھ پٹرول اسٹیشنز سپلائی نہ ہونے کے باعث بند کیے گئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ہیوی گڈز وہیکل ڈرائیورز کی کمی ہے اور اس کے لیے پانچ ہزار عارضی ویزے جاری کیے جا سکتے ہیں۔