لندن ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی حکومتی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں سفید فام اور اس سے ملتی جلتی نسل کے لوگوں کے مقابلے سیاہ فام اور خصوصی طور پر پاکستانی و بنگلہ دیشی نژاد لوگ کورونا سے زیادہ مر رہے ہیں۔برطانوی حکومت کے شماریات کے ادارے نیشنل اسٹیٹکس (این ایس) کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی و بنگلہ دیشی نژاد مرد حضرات خواتین کے مقابلے زیادہ کورونا سے مر رہے ہیں، جب کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں سفید فام یا اس سے ملتی جلتی نسل کے مقابلے سیاہ فام لوگ زیادہ وبا کا شکار بن رہے ہیں۔رائٹرز کے مطابق این ایس حکام کی جانب سے کورونا سے ہونے والی اموات کا دوبارہ جائزہ لینے کے باوجود یہ بات سامنے آئی کہ برطانیہ میں سفید فام لوگوں کے مقابلے سیاہ فام لوگ اور خصوصی طور پر پاکستانی و بنگلہ دیشی لوگ کورونا سے زیادہ ہلاک ہو رہے ہیں۔برطانوی حکومت کے یہ اعداد و شمار امریکہ اور فن لینڈ سمیت دیگر ممالک کی ان رپورٹس کے برعکس ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کورونا سے زیادہ تر سفید فام لوگ مر رہے ہیں۔متعدد مغربی ممالک کی حکومتوں کے مطابق ان کے ہاں سفید فام لوگ کورونا سے زیادہ مر رہے ہیں، تاہم برطانوی حکام کے مطابق وہاں سیاہ فام لوگ وبا کا زیادہ نشانہ بن رہے ہیں۔برطانوی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں سیاہ فام لوگوں کے زیادہ مرنے کی وجوہات کے حوالے سے ان کی طرز زندگی، ان کی تعلیم اور صحت کا جائزہ لیے بغیر ہی بتایا گیا ہے کہ سفید فام لوگوں کیمقابلے سیاہ فام لوگوں کی اموات زیادہ ہو رہی ہیں۔