برطانیہ میں پھنسے 331افراد حیدرآباد واپس

,

   

۔
5 دن میں بشمول خلیجی ممالک ، امریکہ و ملائیشیاء 14 ہزار ہندوستانی وطن واپس
حیدرآباد12مئی (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کردہ لاک ڈاون کی وجہ سے مختلف ممالک میں پھنسے ہندوستانیوں کی واپسی کا سلسلہ حکومت ہند کی مساعی کے نتیجہ میں جاری ہے ۔اسی کے حصہ کے طورپر کل شب 131افراد برطانیہ سے حیدرآباد پہنچے ۔ایر انڈیا کی فلائٹ سے یہ افراد برطانیہ سے حیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پہنچے ۔یہ چوتھی وندے بھارت ایرانڈیا فلائٹ تھی۔فلائٹ نمبرAI 1839نے پہلی نئی دہلی لینڈنگ کی جس کے بعد کل شب دو بجکر21منٹ کو اس طیارہ نے حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی جس میں 331 مسافرین سوار تھے ۔ان ایرپورٹ سے ایک طیارہ کی آج صبح 5.32کو روانگی عمل میں آئی جس میں 87 مسافرین سوار تھے ۔یہ طیارہ براہ نئی دہلی،امریکہ کے لئے روانہ ہوگیا۔بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے مرکز کے معلنہ وندے بھارت مشن کے 7 مئی کو آغاز کے بعد ایر انڈیا اور ایر انڈیا ایکسپریس کے ذریعہ 5 دن کے دوران 31 طیاروں سے 6037 ہندوستانیوں کو مختلف ممالک سے واپس لایا گیا۔ ایر انڈیا نے اپنے معاون ادارہ ایر انڈیا ایکسپریس کی جملہ 64 پروازوں کے ذریعہ جن میں خود ایر انڈیا کے 42 اور ایکسپریس کے 24 طیارے شامل ہیں، 12 ممالک بشمول امریکہ، برطانیہ، بنگلہ دیش، سنگاپور، سعودی عرب، کویت، فلپائن، متحدہ عرب امارات اور ملائیشیاء سے پہلے مرحلہ کے تحت 14,800 ہندوستانیوں کو واپس لایا گیا۔