لندن۔ 25 اکتوبر (ایجنسیز) برطانیہ میں پہلی بارڈبل ڈیکر ٹرینوں کاجلد آغاز ہونے والا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورو اسٹار ٹرین کمپنی کی جانب سے ایک خوش آئند اعلان کیا گیا ہے کہ برطانیہ میں پہلی بار ڈبل ڈیکر ٹرینوں کا جلد آغاز ہونے جا رہا ہے ، جس کے لیے پہلا بیڑا خریدا جا رہا ہے۔ مذکورہ ٹرین کے راستے کے لیے لندن سینٹ پینکراس تا پیرس اور برسلزسے ایمسٹرڈیم کے درمیان چینل ٹنل استعمال ہوں گے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ٹرینوں کی تیاری کے لیے 17 لاکھ پاؤنڈ کا معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
سری لنکا میں منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن ، دو لاکھ افراد گرفتار
کولمبو۔ 25 اکتوبر (یواین آئی) سری لنکا میں پولیس منشیات کے خلاف ملک گیر مہم چلا رہی ہے ، جس میں یکم جنوری سے 22 اکتوبر کے درمیان متعلقہ جرائم کے لیے 190,000 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران مجموعی طور پر 190,938 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع دی ہے کہ 2,542 کلوگرام کرسٹل میتھمفیٹامین، 1,482 کلوگرام ہیروئن اور 14,443 کلوگرام چرس بھی ضبط کی گئی ہے ۔