حیدرآباد۔ حکومت برطانیہ نے برطانیہ میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے لئے خصوصی ملازمتوں کے مواقع کے ضمن میں ویزا کی نئی رعایتوں کا اعلان کیا ہے۔ ہندوستانی ڈاکٹرس اور طبی عملہ کے لئے یہ ایک بہتر موقع ہوگا جس سے بڑے پیمانے پر استفادہ کیا جانا چاہیئے۔ اعزازی سکریٹری میسکو ڈاکٹر فخر الدین محمد نے ہندوستان سے تعلق رکھنے والے طبی عملہ اور ڈاکٹرس سے خواہش کی ہے کہ وہ اس سہولت استفادہ کریں۔ ویزا کی نئی پالیسی کے تحت برطانیہ کے ہوم اور ہیلت اینڈ سوشل کیر سکریٹریز نے ایک خصوصی ترغیبی پالیسی اختیار کی ہے جس کے تحت ایمیگریشن چارجس پوری طرح مستقل طور پر معاف ہوں گے اور ایسے پروفیشنلس کے لئے برطانیہ میں قیام کی مدت بھی پانچ سال 14 دن تک ہوگی۔ڈاکٹر فخر الدین محمد نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ اس خصوصی ترغیبی مہم کے ذریعے عالمی طور پر ہیلت پروفیشنلس کو راغب کررہا ہے جس سے ہمارا طبی عملہ ڈاکٹرس، پیرا میڈیکل اسٹاف وغیرہ بڑے پیمانے پر استفادہ کرسکتا ہے۔ اس ضمن میں درخواست ویزا کے حصول اور دیگر ضروری امور و رہنمائی کے لئے میسکو کیر یر گائیڈنس سیل 040-24411907 سے ربط کریں۔ آن لائن درخواست اور دیگر معلومات کیلئے حکومت برطانیہ کی ویب سائیٹ
https://www.gov.uk/tier-2-health-care-visa/apply ملاحظہ کریں۔