برطانیہ میں کار ہجوم پر چڑھ گئی، متعدد افراد زخمی

   

لندن، 27 مئی (یو این آئی) برطانوی شہر لیور پول میں لیور پول فٹ بال کلب کی پریمیئر لیگ جیت کا جشن منانے والے لوگوں کے ہجوم پر ایک کار کی ٹکر سے چار بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ ایمرجنسی سروسز نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ نارتھ ویسٹ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ کل 27 افراد کو ہاسپٹل لے جایا گیا ہے ۔ بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہیں۔ اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل جینی سمز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ کو دہشت گردی نہیں سمجھا جا رہا ہے ۔ پولیس کے مطابق 53 سالہ برطانوی شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ گاڑی کا ڈرائیور ہے ۔ پیر کے روز لیورپول شہر کے مرکز میں ایک کار ایک ہجوم پر چڑھ گئی جب ہزاروں لوگ جشن میں شامل ہوئے ۔ گاڑی کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر روکا گیا اور ایک مرد مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔