لندن : ایک نئی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کام کی جگہوں پر غیر حاضری پورے برطانیہ میں ایک دہائی میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پرسنل اینڈ ڈیولپمنٹ (سی آئی پی ڈی) صحت کی ادائیگی کے منصوبے فراہم کرنے والے ادارے ’’ سمپلی ہیلتھ‘‘ کے ساتھ مل کر کمپنیوں سے ایک ایسا کلچر بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو کام کی جگہ پر صحت کے مسائل کو سپورٹ کرے۔یہ کال ان دونوں اداروں کی جانب سے 918 اداروں میں تقسیم کیے گئے 65 لاکھ ملازمین کی بیماری کی چھٹی اور صحت کی صورتحال کے تجزیہ کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ ان دونوں اداروں کو معلوم ہوا کہ ان اداروں کے ملازمین گزشتہ برس اوسطاً 7.8 دن کام سے غیر حاضر رہے۔