لندن : جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19’ کے باعث برطانیہ میں مزید 1200 مریض ہلاک ہوگئے ۔برطانیہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہیں، جبکہ 37 لاکھ 96 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔امریکہ میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 65 لاکھ اور مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔دوسری جانب فرانس نے آج سے غیر یوروپی یونین ممالک کے لئے سرحدیں بند کرنے کا اعلان کردیا ۔