لندن: برطانوی وزیر صحت مَیٹ ہَینکاک نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی روزانہ تعداد دس ہزار سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت برطانیہ میں روزانہ بنیادوں پر اتنے زیادہ شہری اس وائرس سے متاثر نہیں ہو رہے، جتنے اس وبا کی پہلی لہر کے دوران ہوتے تھے۔ حکومتی اندازوں کے مطابق تب یہ روزانہ تعداد ایک لاکھ تک بنتی تھی۔ برطانیہ میں کل چہارشنبہ کے روز مزید تقریباً 6200 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔
