لندن۔24 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 335ہوگئی ہے ۔برطانیہ میں وزارت صحت نے پیر کو ایک بیان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 967نئے معاملہ سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں وبا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6650 ہوگئی ہے ۔برطانیہ میں اب تک 83,945افراد کی کورونا کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے 77,295لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے ،جبکہ 6650 افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔
