لندن : برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے لگی ، 8 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ مسلسل دوسرے روز 5 سے کم اموات رپورٹ ہوئیں۔برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا کے1946 مثبت کیس اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ دو روز قبل برطانیہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔ برطانیہ میں ستمبر کے بعد سے پہلی مرتبہ اموات کی تعداد مسلسل دوسرے روز 5 سے کم رہی ہے۔
