سخت لاک ڈاؤن کا امکان، عوام لندن چھوڑنے پر مجبور ، کورونا کے واقعات میں اضافہ
لندن : یوروپی یونین کے ممالک نے برطانیہ سے آنے والے طیاروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ لندن کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اس سے صورتحال بگڑ جائے گی ۔ بورس جانسن کی حکومت نے عوام کو اطلاع کیا تھا کہ برطانیہ میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے ۔ انہوں نے نیدرلینڈکی مثال دی ۔ جہاں پر اتوار سے تمام برطانوی مسافر بردار طیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ برلن میں جرمنی کی حکومت کے ذرائع نے کہا کہ وہ بھی برطانیہ اور جنوبی آفریقہ سے آنے والے طیاروں پر پابندی کیلئے غور کررہی ہیں ۔ پڑوسی ملک بلجیم نے بھی کہا ہے کہ وہ آج آدھی رات سے برطانوی طیاروں پر پابندی عائد کرے گا ۔ برطانیہ کی تقریباً ایک تہائی آبادی کرسمس کے لاک ڈاؤن میں داخل ہوچکی ہے ۔ برطانوی ہیلت سکریٹری میٹ ہنکوک نے انتباہ دیا ہے کہ وائرس کا نئی لہر ناقابل کنٹرول ہے ۔ وزیراعظم برطانیہ بورس جانسن نے کہا کہ لاکھوں برطانوی عوام نے وائرس کے پیش نظر اپنے کرسمس کے منصوبوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ عوام گھروںپر رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں ۔ برطانیہ کے کورونا وائرس کے 48 ہزار نئے کیسیس سامنے آنے کے بعد سخت لاک ڈاؤن کا امکان ہے ۔ایک روز میں کورونا سے 534 افراد فوت ہوئے ہیں ۔ وزیراعظم بورس جانسن نے سخت لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا ہے ۔ برطانوی عوام نئے قسم کے وائرس کے خوف اور دوبارہ لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے لندن چھوڑکر جانے لگے ہیں ۔