برطانیہ میں کورونا کی نئی شکل سب سے زیادہ خطرناک

   

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد منگل کو ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ دوسری جانب ملک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد نئے خدشات جنم لے رہے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے چیف میڈیکل افسر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’ویکسین لگانے کے پروگرام کے اثرات ظاہر ہونے سے قبل مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔‘اس کے علاوہ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کورونا وائرس کی نئی شکل بھی برطانیہ میں موجود ہے جس کے بارے میں ابتدا میں برطانوی ماہرین کا کہنا تھا کہ ’ان کے پاس موجود ثبوت کے مطابق وائرس کی ملک میں گردش کرنے والی نئی شکل 50 سے 70 فیصد زیادہ منتقلی کے قابل ہے۔