برطانیہ میں کورونا کے 42 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

   

لندن: برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ -19 کے 42،302 نئے کیسزسامنے آئے ہیں ، جو پچھلے چھ مہینے میں ایک دن میں سامنے آنے والے کورونا کے سب سے زیادہ کیسز ہیں ۔ محکمہ صحت نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی ۔ برطانیہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 49 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ملک میں اب تک اس وبا سے 52 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،29،000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔