برطانیہ میں گرمی کی لہربیشتر علاقوں میںالرٹ جاری

   

لندن:برطانیہ میں گرمی کی لہر برقرار ہے جس کے باعث انتظامیہ نے بیشتر علاقوں کیلئے ایمبر ہیلتھ الرٹ جاری کردیا۔حکام کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جب کہ پیر کے روز درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے خطرے کا لیول بڑھا دیا جسے ایمبر ہیلتھ الرٹ کا نام دیا گیا ہے اس کا مطلب گرمی کی اس لہر سے ہر عمر کا فرد متاثر ہوسکتا ہے۔