برطانیہ میں گرومنگ گینگ کے سرغنہ کو 35 سال قید کی سزا

   

لندن : 2 اکٹوبر ( ایجنسیز ) برطانیہ کے علاقے Rochdale گرومنگ گینگ کے سرغنہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔برطانوی عدالت کی جانب سے گرومنگ گینگ کے دیگر 6 ممبران کو بھی طویل قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت کے مطابق “باس مین” نے 13 سال کی عمر سے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی، لڑکیوں کو “جنسی غلام” کی طرح استعمال کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا تھا کہ متاثرہ لڑکیاں منشیات، شراب اور سگریٹ نوشی میں مبتلا تھیں، گینگ نے لڑکیوں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کر کے قابو رکھا۔

کینیڈا کے شہریوں کو امریکہ کے سفر پر نیا انتباہ
اونٹاریو : 2اکٹوبر ( ایجنسیز ) کینیڈا نے اپنے شہریوں کو امریکہ کا سفر کرنے سے قبل محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کیا ہے۔اس انتباہ میں خاص طور پر ہم جنس پرستوں اور نان بائنری شناخت رکھنے والے مسافروں کے لیے ممکنہ مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ٹرمپ کے دورِ حکومت کے آغاز کے بعد سے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سیاحت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایت میں کہا گیا کہ امریکہ میں ایسے قوانین اور پالیسیز نافذ ہیں جو نان بائنری افراد کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔