لندن ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی صنعتکار نے لندن میں لسی کا ذائقہ متعارف کروایا ہے۔ یہ ان کے خصوصی ذائقہ متعارف کروانے کے پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کے تحت وہ پورے برطانیہ میں ہندوستانی ہوٹل کھولنے کی کوشش میں ہے۔ ہندوستانی سالن پہلے ہی سے پورے برطانیہ میں مقبول ہوچکے ہیں اور صدرنشین بردگروپ رادھا بھاٹیہ چاہتی ہیں کہ ہندوستانی لسی بھی برطانیہ کے شہریوں میں اسی طرح مقبولیت حاصل کرلے جو پنجاب کا مشہور ذائقہ ہے اور کئی طریقوں سے مختلف ہندوستانی ریاستوں میں مقامی فضائی اور ماحولیاتی ضروریات کے مطابق تیار کی جاتی ہے۔
