لندن: برطانیہ میں کوویڈ۔19 کی پابندیوں کے باعث ہندوستانی نژاد جوڑے کی شادی کے موقع پر محدود مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریباً 250 مہمانوں کے سامنے یہ شادی ’’ڈرائیو ان ویڈنگ‘‘ کے طور پر منائی گئی۔ مہمانوں کو ان کی موٹر کاروں میں ہی کھانا سربراہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے سینیٹائزر بھی فراہم کئے گئے۔ مہمانوں نے کار میں ہی بیٹھ کر شادی کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ انگلینڈ میں اس وقت زائد از 15 افراد کو ہی شادی میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
