برطانیہ میں ہیلی کاپٹرحادثہتین افراد ہلاک

   

لندن، 26 اگست (یو این آئی) برطانیہ کے ‘آئل آف وائٹ’ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، پیر کے روز پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے اور ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ‘‘ہم تصدیق کرتے ہیں کہ آج صبح ‘آئل آف وائٹ’میں ایک ہیلی کاپٹر حادثہ میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر میں کل چار افراد سوار تھے ، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے اور ہاسپٹل میں زیر علاج ہے ۔ اس سے قبل فضائی حادثات سے متعلق تحقیقاتی شاخ نے کہا تھا کہ اس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہیں۔