برطانیہ میں 10 لاکھ کورونا کیس محتاط رہیں، ماہرین کا انتباہ

   

لندن : ماہرین نے احتیاط برتنے پر زور دیا ہے کیونکہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیس گذشتہ ایک ہفتہ میں لگ بھگ ایک ملین یا 10 لاکھ بڑھ گئے۔ جمعہ کو سرکاری ڈیٹا کے مطابق جملہ معاملے 4.26 تک پہنچ چکے ہیں جو ایک ہفتہ قبل کے مقابل 3.3 ملین زیادہ ہے۔ سرکاری ادارہ کے مطابق کوویڈ کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ اومی کرون BA-2 ویرینٹ کے سبب ہے۔ اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی دواخانوں میں تعداد بھی بڑھ رہی ہے حالانکہ شدید بیماری کم ہے۔