برطانیہ میں 2 دن عید الاضحی منائی جائے گی

   

لندن ۔ برطانیہ میں ہفتہ اور اتوار 2 دن عید الاضحی منائی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی تقلید کرنے والی مساجد میں آج نماز عید ادا کی جائے گی۔ برطانیہ میں موسم خوشگوار ہونے کے سبب کھلے میدانوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ برطانیہ میں 2 دن عید کے سبب مسلم کمیونٹی پریشان ہوگئی ہے جبکہ رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن منائی گئی تھی۔ خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جارہی ہے۔