لندن: عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا کرنے والے برطانیہ میں دکانوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ یہ نیا ضابطہ 24 جولائی سے نافذ منگل کو برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ترجمان نے کہااس بات کے پختہ شواہد موجود ہیں کہ کسی بند جگہ پر ماسک پہننے سے لوگوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی روک تھام ہوسکتی ہے ۔ وزیر اعظم اس بات پر پُراعتماد ہیں کہ لوگوں کو دکانوں میں ماسک پہننا چاہئے ، لہٰذا ہم 24 جولائی سے اس قاعدے کو لازمی قرار دینے جا رہے ہیں۔اس سے قبل 15 جون کو برطانوی حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا تھا۔واضح رہیکہ گذشتہ ہفتے برطانیہ کی حکومت کے متعدد کابینہ کے وزرا کی جانب سے مختلف بیانات دیئے جارہے تھے کہ دکانوں اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے یا نہیں۔برطانوی پولیس ماسک پہننے کے اس اصول پر عمل کروائے گی۔ اس اصول کی خلاف ورزی پر 100کا جرمانہ ہوسکتا ہے ۔برطانیہ کے وزیرصحت میٹ ہینکوک منگل کو اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات کا اعلان کریں گے ۔قابل ذکر ہیکہ کورونا انفیکشن کے آغاز پر وزیر اعظم بورس جانسن سمیت متعدد دیگر اعلی عہدیداروں نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننے سے کورونا انفیکشن سے بچنے میں کچھ خاص مدد نہیں ملتی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 291691 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے 45000 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہو چکے ہیں۔
