برطانیہ نے پاکستان سمیت 58 ایسے ممالک کو ہتھیار فروخت کیے، جن پر تجارتی اور اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی عائد تھی۔دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزرا اور عہدیداروں نے گزشتہ 5 برس میں تجارتی و دیگر پابندیوں کی زد میں آئے ممالک کو اسلحہ فروخت کیا۔ سابق امریکی انسپکٹر جنرل رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 73 میں سے 58 ممالک کو فوجی ہارڈ ویئر برآمد کیں۔بین الاقوامی تجارت کے شعبہ (ڈی آئی ٹی) کی پابندیوں کے باوجود پاکستان کو اسنائپر رائفلیں، کینیا میں اسالٹ رائفلز اور چین کو بحری سامان فراہم کیا۔ایکشن آن آرمڈ وائلنس نامی تنظیم نے کہا کہ برآمدات قانونی ہیں لیکن اسلحہ برآمد کرنے سے پہلے مذکورہ ریاستوں میں انسانی حقوق سے متعلق امور کو زیر غور لانے میں بدترین ناکامی ظاہر ہوتی ہے۔برطانوی محکمہ تجارت کی جاری کردہ لسٹ میں بحرین، بنگلہ دیش، کولمبیا، مصر اور سعودی عرب اہم برآمدی منڈیوں کے طور پر شامل ہیں۔