برطانیہ: چاقو زنی سے 14سالہ لڑکے کا قتل

   

لندن ۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں چاقو زنی کی واردات کے دوران ایک 14 سالہ لڑکے کو قتل کردیا گیا، جبکہ اس کی والدہ شدید زخمی ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واردات گزشتہ شب مائلز پلاننگ میں واقع ایک گھر میں ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ پولیس حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے۔