برطانیہ کا’ہواوے‘ سے سامان نہ خریدنے کا فیصلہ

   

لندن: چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے سے 5 جی ٹکنالوجی سامان خریدنے پربرطانیہ نے پابندی عائد کردی ہے ۔ برطانوی حکومت نے تمام ٹیلی کام پرووائڈرز کو ہواوے سے سامان کی خریداری سے روک دیاہے ۔ڈجیٹل منسٹر اوللیور ڈاؤڈن نے تمام ٹیلی کام پرووائڈرز کو ہدایت کی ہے کہ31 دسمبر سے ہواووے سے سامان خریدنے پر پابندی ہوگی، کوئی ٹیلی کام پرووائڈر اگلے برس کے آغاز سے چینی کمپنی سے 5 جی سامان نہ خریدے ۔برطانوی حکومت نے پہلے سے زیر استعمال ہواوے کا تمام سامان بھی 2027 تک ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔