لندن : برطانیہ نے مسافروں کیلئے کورونا وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات جمعہ تک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ایسٹر کی چھٹیوں کے دوران سفر کو آسان بنایا جائے۔میڈیا کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹسٹ نہیں کروانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔ لوکیٹر فارم میں مسافروں کو سفری معلومات کے علاوہ برطانیہ میں اپنی رہائش گاہ کا ایڈریس دینا ہوتا تھا۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہیکہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے۔برطانوی ایئر لائنز ورجن اٹلانٹنک اور برٹش ایئرویز نے حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ چند روٹس پر ماسک پہننے کی پابندی میں نرمی لا رہے ہیں۔