برطانیہ کا سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ

   

لندن: برطانوی عام انتخابات میں 22 سالہ کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق الیکشن جیتنے والی لیبرپارٹی کے سیم کارلنگ کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔2002 میں پیدا ہونے والے سیم کارلنگ کیمبرج یونیورسٹی سے سائنس گریجویٹ ہیں۔لیبرپارٹی کے سیم کارلنگ نے حالیہ انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی کے شیلیش وارا کو 39 ووٹوں سے شکست دی۔نومنتخب پارلیمنٹیرین سیم کارلنگ نے اپنی جیت کو سیاسی زلزلہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ مزید نوجوان سیاست میں شامل ہوکر آگے آئیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ کو بے بی آف دی ہاؤس کا لقب دیا جاتا ہے۔اس سے قبل کم عمر ترین رکن پارلیمنٹ آکسفورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ لیبر ایم پی کیئر ماتھر تھے، جنہوں نے 2023 میں سیلبی اور اینسٹی ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی۔