برطانیہ کا قدیم ڈیم ٹوٹنے کا خدشہ 6 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

لندن ۔ 4 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے علاقے ڈربی شائرمیں واقع ایک قدیم ڈیم ’’ٹوڈ بروک ریزروائر‘‘ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا۔ ڈیم کو مکمل تباہی سے بچانے کے لیے رائل ائرفورس سمیت دیگر اداروں نے ہنگامی بنیادی پرکام شروع کردیا ہے۔ ڈیم کے منہدم حصے کو بہنے سے بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر سے مٹی کے تھیلے گرائے جارہے ہیں۔ امدادی حکام نے کسی بھی ممکنہ حادثے کے پیش نظر 6ہزار افراد اور سیکڑوں خاندان کوعلاقہ چھوڑنے حکم دے دیا ہے۔