برطانیہ کا کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنے کا اعلان

   

لندن : برطانیہ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چندہفتوں میں ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔دوسری جانب نیویارک میں بھی عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ کئی دیگرریاستوں نے بھی رواں ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانے کااعلان کردیا ہے۔