لندن ۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ میں کوروناوائرس سے ایک ہی دن میں 563 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کووڈ ۔ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 2352 ہوگئی۔ محکمہ صحت نے کہا کہ 29474 افراد کا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ منگل سے یہاں پر کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 4324 ہوگئی ہے۔ حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہیکہ وہ گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں۔ ضروری اشیاء کی خریدی کیلئے باہر نکلنے کے دوران سماجی دوری برقرار رکھیں۔ لندن میں کوروناوائرس سے فوت ہونے والا سب سے کم عمر 13 سال کا لڑکا ہے۔ برطانوی بزنس سکریٹری الوک شرما نے کہا کہ ہم تمام کو مل کر ان افراد خاندان کے حق میں دعا کرنا چاہئے جن کے عزیز و رشتہ دار فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کوروناوائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دن بدن بڑھتے جارہی ہے۔ ہندوستانی نژاد سینئر وزیر نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کا بزنس اس بحران کے دوران بری طرح متاثر ہوا ہے۔ یہ بہت نازک دور ہے۔ ہم تمام کو احتیاط کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ صرف ایک ہفتہ کے دن برطانیہ میں کوروناوائرس سے متاثر 20 ہزار افراد کے ٹسٹ پازیٹیو پائے گئے۔