برطانیہ : کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ ، لندن لاک ڈاؤن کی فہرست میں

   

Ferty9 Clinic

راچڈیل : برطانیہ میں کورونا وائر س کی دوسری ابھرتی ہوئی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، انفیکشن کی شرح میں تیزی کے ساتھ اضافے اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتے ہی لندن شہر کو لاک ڈائون واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ لیڈز میں بھی آج سے پابندیاں مزید سخت کیے جانیکی توقع ہے،مغربی یارک شائر کے تین اضلاع میں پہلے ہی عوام پر گھریلو پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں وزیر اعظم بورس جانسن کی طرف سے کورونا انفیکشن میں اضافے کے بعد عائد ہونیوالی نئی پابندیوں سے عوام میں کھلبلی مچ گئی اور لوگ افراتفری کا شکار نظر آتے ہیں، انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں انفیکشن کی شر ح بڑھتے ہی واچ لسٹ میں رکھ کر کڑی نگرانی کا عمل جاری ہے اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں کورونا کے 620نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد انفیکشن کی شرح میں دو گنا اضافہ ظاہر کیا جا رہا ہے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد ایک ہفتے میں تین گنا بڑھی ہے لندن سمیت 32شہروں کی نمائندگی کرنیوالی تنظیم کراس پارٹی کے رہنمائوں نے صور تحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔