برطانیہ کو ہندو ستان کے ساتھ تجارتی معاہدہ میں کوئی جلدی نہیں:سونک

   

لندن: برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہیکہ برطانیہ ہند وستان کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔برطانوی وزیراعظم رشی سونک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے، انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ برطانیہ ہندوستان کے ساتھ تجارتی معاہدے میں جلدی نہیں کرے گا۔بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاریرشی سونک نے کہا کہ وہ مذاکرات کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں کریں گے، سال کے اختتام سے پہلے ایک معاہدہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جی 20 اجلاس کے ایجنڈے میں برطانیہ اور ہندوستان کا معاہدہ شامل نہیں ہے۔اسی حوالے سے برطانوی میڈیا کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ 2021 میں یورپی یونین کے تجارتی نظام سے نکلنے کے بعد سے بھارت برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کرنے والا اب تک کا سب سے بڑا ملک ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ ۔ ہند وستان تجارتی مذاکرات آخری، لیکن مشکل ترین’ مرحلے میں داخل ہوں گے۔